• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے بھارتی الزامات مسترد کر دیے

Pakistani High Commissioner Abdul Basit Rejets Indian Allegations
پاکستان نے اڑی حملے سے متعلق بھارتی شواہد مسترد کر دیئے، بھارت کی جانب سے مبینہ شواہد پر پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے جواب دیا کہ بھارت بغیر ثبوت الزام تراشی نہ کرے۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط بھارتی دفتر خارجہ آئے جہاں انہیں اڑی حملے سے متعلق شواہد پیش کیے گئے۔

اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا مزید کہنا تھا کہ تمام الزامات سختی سے مسترد کرتے ہیں، اڑی حملے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں ہے، بھارتی الزامات مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کا ہتھکنڈا ہے۔
تازہ ترین