• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتی حکم کی آڑ میں سندھ میں رشوت ستانی ہو رہی ہے، چیف جسٹس

Bribery Being Taken Under Court Order
چیف جسٹس پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا ہے کہ شیشہ نوشی روکنے کے عدالتی حکم کی آڑ میں سندھ میں رشوت ستانی اور بے ایمانی کی جارہی ہے، تمام صوبوں میں عدالتی حکم پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے شیشہ نوشی از خود نوٹس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ شیشہ نوشی پر پابندی کے عدالتی حکم پر خیبر پختونخوا اور پنجاب میں عمل درآمد ہوامگر سندھ میں رشوت ستانی اور بے ایمانی کی جارہی ہے،عدالتی حکم پر عملدرآمد کیوں نہیں ہوا؟عدالت نے سیکریٹری کامرس کو عدم پیشی پر شو کاز نوٹس جاری کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے کی،سیکریٹری ہیلتھ نے عدالتی استفسار پر بتایا کہ شیشہ نوشی کا معاملہ کابینہ کا ایجنڈا نمبر 1ہے ، شیشہ اجزاء کی درآمد پر پابندی کی سمری وزیراعظم کو بھجوا ئی گئی ہے۔

عدالت نے سیکریٹری کامرس کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا،جسٹس امیر ہانی مسلم نے ریماکس دیے کہ وہ کس قانون کے تحت ملک چھوڑ کر باہر گئے ہیں؟ عدالت سے اجازت کیوں نہیں لی؟

عدالت نے سیکریٹری کامرس کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے صوبائی سطح پر شیشہ نوشی سے متعلق عدالتی حکم پر عملدرآمد کی ہدایت کر دی اور پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔
تازہ ترین