• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی شناختی کارڈ بنانے کا الزام، نادرا افسر کو جیل بھیج دیا گیا

Making Of Id Card Illegally Accused Sent To Jail
کراچی کی مقامی عدالت نے غیر قانونی طور قومی شناختی کارڈ بنانے کے الزام میں گرفتار نادرا افسر سلام اللہ کو 14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

غیر قانونی قومی شناختی کارڈ بنانے والے نادرا افسرسلام اللہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم سلام اللہ نادرا آفس بلدیہ کا انچارج ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے 40 غیر ملکیوں کو قومی شناختی کارڈ بنوا کر دئیےاور اس کے خلاف ایف آئی اینٹی ہیومن ٹریفک سیل میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے نے استدعا کی کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جس کے ریمانڈ میں مزید توسیع کی جائے، جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے ملزم کو 14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے کیس کے تفتیشی افسر کو کیس کا چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
تازہ ترین