• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے کینیڈا کی پروفیسر کو رہا کر دیا

Iran Released Canadian Professor
ایران نے کہا ہے کہ اس نے کینیڈا سے تعلق رکھنے والی ایرانی نژاد ریٹائرڈ پروفیسر کو رہا کر دیا ہے، جنھیں سکیورٹی الزامات کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے، جن کے حوالے سے سرکاری تحویل میں کام کرنے والے خبر رساں ادارے اِرنا نے خبر جاری کی ہے، کہا ہے کہ ہما ہدفر کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کیا گیا۔

پینسٹھ برس کی ہدفر، جو حالیہ دِنوں تک مونٹریال میں کونکورڈیا یونیورسٹی میں تدریس سے وابستہ رہ چکی ہیں، انھیں چھ جون کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ تہران میں ایون قیدخانے کا دورہ کر رہی تھیں۔

ان کے اہل خانہ کے مطابق، ان کا پاسپورٹ ضبط کرنے کے بعد انکی روانگی پر بندش عائد کی گئی تھی۔ایران دوہری شہریت کو تسلیم نہیں کرتا، اور سکیورٹی وجوہ کی بنا پر دوہری شہریت رکھنے والے کئی افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
تازہ ترین