• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارک کانفرنس میں عدم شرکت بھارت کی بد قسمتی ہے، اعزاز چوہدری

It Is Indias Misfortune Not To Attend Saarc Conference Aizaz Chauhadry
پاکستانی سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت نے کانفرنس میں عدم شرکت سے متعلق تا حال با ضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا ،سارک کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان بھارت کی بد قسمتی ہے۔

’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ کے میزبان شاہ زیب خانزادہ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے، پاکستان کی خطے کے عوام کے مفاد کےلیے امن کی کوششیں جاری ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کل بھوشن یادیو کا بیان بھارتی مداخلت کا ٹھوس ثبوت ہے،بھارت جارحانہ رویہ اختیار کیے ہوئے ہے۔

سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ الزام تراشی سے خطے میں کشیدگی بڑھتی ہے، اڑی حملے کے کچھ گھنٹوں بعد بھارت نے پاکستان پر الزام لگا دیا۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کچھ سال بعد آزادی کی تحریک اٹھتی ہے، وہاں اس بار نوجوانوں نے آزادی کی تحریک شروع کی، دنیا کشمیر میں بھارت کا بڑھتاہوا ظلم دیکھ رہی ہے، بھارت خود خطے میں تنہارہ جائےگا۔

سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے پرکشش ملک بن چکاہے، بھارت نےسرکاری سطح پرسارک کانفرنس میں عدم شرکت سےمتعلق آگاہ نہیں کیا،بھارت دیگر ممالک پر سارک کانفرنس میں شرکت نہ کرنے پر دباؤ ڈال رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان امن کی راہ پر چلنے کےلیے ہر دم تیار رہتا ہے، بھارت نےپاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی، بھارت نے اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کی۔
تازہ ترین