• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Pm Nawaz Returns To Pakistan
وزیر اعظم نواز شریف دورہ امریکا اور برطانیہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

اس سے قبل وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کےلیے 17 ستمبر کو امریکا کےلیے روانہ ہوئے تھے۔ وزیر اعظم کی جانب سے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کو بھر پور انداز میں اٹھایا گیا۔

وزیر اعظم نے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے دوران امریکی وزیر خارجہ سمیت کئی اہم عالمی سربراہان مملکت سے ملاقاتیں کیں۔

وزیر اعظم 22 ستمبر کو امریکا سے نجی دورے پر لندن پہنچے تھے جہاں سے وہ منگل کی رات وطن واپس پہنچ گئے۔
تازہ ترین