• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپنرز نے ویسٹ انڈیز کو آؤٹ کلاس کردیا، شعیب اختر

Spinners Outclassed West Indies Says Shoaib Akhtar
ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کے کلین سویپ پر شعیب اختر کا کہنا ہے،اسپنرز نے ویسٹ انڈیز کو آؤٹ کلاس کردیا جس کی وجہ سے پاکستان ٹیم ناقابل شکست بن سکتی ہے۔

سابق کپتان محمد یوسف نے عماد وسیم کی بالنگ کو پاکستان کے لیے گیم چینجر قرار دیا۔جبکہ سکندر بخت کا کہنا ہے نیا ٹیلنٹ آگے آتا رہنا چاہیے۔

جیونیوز سے بات کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ٹیم نے بہترین پرفارمنس دی۔اگلے دو سال کے لیے بیٹسمین اور بالرز طے ہوجائیں تو ٹیم ناقابل شکست بن سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ون ڈے سیریز اظہر علی کے لیے بڑا امتحان ہوگا۔

محمد یوسف کا کہنا تھا کہ عماد وسیم کی وکٹوں نے میچ آسان کردیے مگر عمر اکمل کو بھی آزمانا چاہیے تھا۔

خصوصی ٹرانسمیشن میں سکندر بخت نے کہا کہ مناسب ہو تو وننگ کمبینیشن سے ہٹ کر بھی ٹیم کھلائی جاسکتی ہے،اس سے ٹیم میں مزید ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔
تازہ ترین