• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تناؤ کا خاتمہ پاک بھارت اور خطے کے مفاد میں ہے، مارک ٹونر

To Eliminate The Stress Is In Interest Of India And Pakistan And Regionas Well Toner
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارک ٹونر کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کا خاتمہ اور تعلقات معمول پر دیکھنا چاہتے ہیں ۔ دونوں ممالک کی ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی بند ہونی چاہیے ۔تناؤ کا خاتمہ دونوں ملکوں اور خطے کے مفاد میں ہے۔

واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونرنے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان ان گروہوں کےخلاف بھی کارروائی کرے جوخطے کےدیگرملکوں میں حملوں کا ارادہ رکھتے ہیں ۔انھوں نے مزید کہا کہ خطے میں کشیدگی کےخاتمےکاعملی مظاہرہ دیکھنا چاہتے ہیں۔

مارک ٹونر نے بتایا کہ پاکستان ملک کے اندر کارروائیاں کرنے والے بعض گروہوں کےخلاف کارروائی میں پیش رفت کر رہا ہے تاہم انھوں نے ایسے گروہوں کےخلاف کارروائی کے لیے پاکستان پر دباؤ ڈالا ہے جنہوں نےملک میں محفوظ پناہ گاہیں بنارکھی ہیں۔

ٹونر کے کہا کہ پاکستان ان گروہوں کےخلاف بھی کارروائی کرےجوخطے کےدیگرملکوں میں حملوں کا ارادہ رکھتے ہیں ۔
تازہ ترین