• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: غذائی کچرے کی پہلی سپرمارکیٹ

Uk First Super Market Food Waste
برطانیہ میں ضرورت مند صارفین کے لئے 'غذائی کچرےکی پہلی سپر مارکیٹ کا آغازہوگیا۔

برطانیہ میں کھانے کی اشیاء کو ضائع کرنے سے روکنے والی تنظیم رئیل جنک فوڈ پروجیکٹ نے غذائی کچرے کی پہلی سپر مارکیٹ کا آغاز کردیا ہے جو ضرورت مند صارفین کے لئے نہایت سستے دام میں کھانے کی اشیا ء فروخت کرےگی۔

تفصیلات کے مطابق اس سپر مارکیٹ میں ضرورت مند صارفین کے لیے اشیائے خوردونوش 'پے ایز یو فیل یعنی ان کی مرضی کی قیمت پر دستیاب ہوںگی۔

یہ سپر مارکیٹ عام مارکیٹ کی طرح کھانے پینے کی اشیاء سے بھری پڑی ہے لیکن فرق صرف اتنا ہے کہ اس میں مکمل طور پر سپر مارکیٹوں کی طرف سے کچرے میں پھینکی جانی والی کھانے پینے کی چیزوں میں سے قابل استعمال اشیاء کا ذخیرہ کیا گیا ہے۔

اس موقع پررئیل جنک فوڈ پروجیکٹ کے بانی اسمتھ ایڈم نے وی او اے کو بتایا کہ مارکیٹ کو اسی طرح بغیر نام کے چلایا جائیگا کیونکہ ہمارا مقصد کاروبار کرنا نہیں ہے اور نہ ہی یہ فوڈ بینک ہے، ہم یہاں صرف ضرورت مندوں کی نہیں بلکہ ہر اس شخص کی ضرورت کو پورا کرتے ہیں جو ہمارے دروازے پر آتا ہے۔
تازہ ترین