• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Israel Former President Dies At 93
اسرائیل کے سابق صدر شمعون پیریز 93برس کی عمر میں چل بسے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق سابق صدر شمعون پیریز کو 2 ہفتے قبل فالج کے باعث تل ابیب کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ علاج کے دوران ان کی صحت میں بہتری آئی تھی، تاہم منگل کوان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی تھی۔

شمعون پیریز 2007 سے2014 تک اسرائیل کے صدر رہے۔ دو مرتبہ وزیراعظم اور دو مرتبہ نگراں وزیراعظم کے منصب پر بھی فائز رہے۔ وہ پہلی دفعہ 1959 میں اسرائیلی کابینہ کے رکن منتخب ہوئےتھے۔ اپنی 66 سالہ سیاسی زندگی میں وہ 12 مرتبہ کابینہ کا حصہ بنے۔

آزاد فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق اوسلو معاہدے میں اہم کردار پر 1994 میں شمون پیریزکو اسرائیلی وزیراعظم اسحاق رابن اور فلسطینی رہنما یاسر عرفات کے ساتھ مشترکہ طور پر امن کا نوبیل انعام بھی دیا گیاتھا ۔
تازہ ترین