• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Lahore Farmers Sitin On Mall Road
لاہورکے چیئرنگ کراس مال روڈ پر کسانوں کا دھرنا جاری ہے، جس کے دوران صبح سویرے معمول کے کام کے لیے نکلنے والوں کے دھرنے والوں سے جھگڑے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔

کسان اتحاد کےصدراور دیگر گرفتار رہنماؤں کو رہا کر دیا گیا تاہم کسانوں نے ریلیف کے وعدوں پرعملدرآمد تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

کسان اتحاد پاکستان کے زیراہتمام پنجاب کے مختلف شہروں سے آئے ہوئےکسانوں نے اپنے مطالبات کے حق میں اور اپنے ساتھیوں کی گرفتاریوں کے خلاف مال روڈ پر پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دے کر ٹریفک بلاک کردی۔

کسانوں نے مطالبہ کیا کہ ان کے گرفتار ساتھیوں کو فوری رہا کیا جائے اور حکومت ریلیف فراہم کرنے کے وعدوں پر عملدرآمد کرے۔

کسانوں سے یکجہتی کے لئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید اور پیپلزپارٹی کے رہنما شوکت بسرا نے بھی دھرنے میں شرکت کی۔

کسان اتحاد کےصدراور دیگر کورہا کر دیا گیا تاہم کسانوں نے دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
تازہ ترین