بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد کے ترجمان نے کہا ہے کہ سفارتی عملے کی تعداد کم کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
ترجمان بھارتی ہائی کمیشن نے جیونیوز سے گفتگو میں کہا کہ ابھی حالات اس نہج پر نہیں پہنچے کہ بھارتی سفارتی عملے کو واپس بلایا جائے ، نئی دہلی سے بھی ایسی کوئی ہدایت نہیں آئی اور نہ ایسا کوئی معاملہ زیر غور ہے ۔