• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانامالیکس سےمتعلق درخواستیں،الیکشن کمیشن کا دائرہ سماعت چیلنج

Panama Leaks Related Aplication Ecchallenge
وزیراعظم کے وکیل نے پاناما لیکس سےمتعلق درخواستوں پر الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کردیا، سماعت کے دوران وکلا کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی۔

وزیراعظم کے وکیل سلمان بٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن پہلے ہمارے اعتراضات کو سن لے۔

پیپلزپارٹی کے وکیل لطیف کھوسہ نے اعتراض کیا کہ اتنا وقت دیا گیا مگر وزیراعظم نے جواب جمع نہیں کرایا۔یہ چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن کو ڈکٹیٹ کیا جائے۔

اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے دائرہ سماعت پر پہلے فیصلہ کیا جائے گا، فیصلہ ہم نے کرنا ہے ، جلسے جلوسوں میں فیصلے نہیں ہوں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کی درخواستوں پر سماعت 10اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ۔
تازہ ترین