• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Twenty Years Of Services Farewell Match Is Right Afridi
بوم بوم شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ الوداعی میچ میرا حق ہے ، پرستاروں کے سامنے آخری میچ میں بیٹ لہرا کر ریٹائر ہونا چاہتا ہوں۔

ایک انٹرویو میں سابق کپتان نے کہا کہ20 سال پاکستان کی خدمت کی ہے، انہیں ایک میچ کھیلنے کا موقع ملنا چاہیے،الوداعی میچ ان کا حق بنتا ہے،گراؤنڈ میں بیٹ لہرا کر اپنے مداحوں کو آخری بار خداحافظ کہنا چاہتا ہوں ۔

سابق کپتا ن کا کہنا ہے کہ مجھ پر الزام ہے کہ میڈیا کو خبریں میں دیتا ہوں،مجھے بدنام کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شامل نہیں کیا گیا تھاجبکہ ان کا نام اب سینٹرل کنٹریکٹ میں بھی شامل نہیں،جس سے لگتا ہے کہ آفریدی اپنی اننگز پوری کرچکے ہیں۔
تازہ ترین