• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہورہائیکورٹ :رائیونڈ جلسے کیخلاف درخواستوں کی سماعت مکمل

Lahore High Court Hearing Of Petitions Against Raiwind Procession Completed
لاہورہائی کورٹ میں تحریک انصاف کے رائیونڈ جلسے کے خلاف درخواستوں کی سماعت مکمل ہوگئی، درخواستوں پر فیصلہ کل صبح سنایا جائے گا۔

عدالت نے ایس ایس پی آپریشنز اور ڈی سی او لاہور کو بھی کل صبح عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا،فل بنچ کے مطابق امن و امان اور سیکیورٹی برقرار رکھنے کے لیےپی ٹی آئی رہنما اور ڈی سی او مذاکرات کر کے کل پیش ہوں۔

عدالت نے ڈی سی اوکی طرف سےپیش ڈرافٹ پی ٹی آئی کے وکیل کو دے دیا، پی ٹی آئی کے وکیل کے مطابق اعلیٰ قیادت سے مشورے کے بعد ڈرافٹ پر دستخط کریں گے۔
تازہ ترین