• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانڈھی، کورنگی، لائنزایریامیں کارکنوں پر تشدد ہو رہا ہے، محمدحسین

Workers Are Being Tortured In Landhi Korangi And Lines Area Muhammad Hussain
متحدہ قومی موومنٹ کے رہ نما محمد حسین کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقوں لانڈھی، کورنگی اور لائنز ایریا میں متحدہ کے کارکنوں پر تشدد کیا جا رہا ہے۔

محمد حسین نے دیگر ایم کیو ایم رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ حقیقی نےلانڈھی میں لوگوں کوبےگھرکرنےکاسلسلہ جاری رکھاہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ دہشت گردوں اور پی ایس پی کا ملاپ ہوگیا ہے، دونوں کے غنڈا عناصر کو تشدد کا کھلا لائسنس دے دیا گیا ہے۔

محمد حسین نے مزید کہا کہ لائنز ایریا میں ایم کیو ایم کے کارکن کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا،منصوبہ بندی کے تحت ایم کیو ایم کے ذمے داران اورکارکنوں کوتنگ کیاجارہا ہے۔
تازہ ترین