• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمین پرانسانی نسل کاکوئی مستقبل نہیں ہوگا،برطانوی پروفیسر

No Future Of Human On Earth British Professor
برطانوی پروفیسر اسٹیفن ہاکنگ نے کہا ہے کہ انسان مستقل میں زمین کو چھوڑ کر خلاء میں سکونیت اختیار کرلے گا،ان کا کہنا ہے کہ زمین پر رہ جانے والی انسانی نسل کاکوئی مستقبل نہیں ہوگا۔

’’اسپیس شپ کیسے بنائیں‘‘ نامی کتاب میں برطانوی پروفیسر کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ ہماری زمین جنگوں اور بیماریوں کی وجہ سے خطرناک ہوجائے گی جس کے بعد ہمارے پاس زمین چھوڑنے کے علاوہ کوئی اور حل موجود نہیں ہوگا ، اس حوالے سے انسانوںکےزمین پر قیام کے دنوں کی گنتی شروع ہو چکی ہے۔

دنیا کے معروف ماہر طبیعیات نے تنبیہ کرتے ہو ئے کہا کہ روبوٹس زمین پرانسانیت کا صفایا کر سکتا ہے اور انسانیت کی واحد امید یہ ہی رہ جائے گی کہ زمین کوچھوڑدیاجائے۔انہوںنےاندازاًکہاکہ انسانیت کوزمین پریہ خطرہ 1000 سے 10000 سال کے دوران سامنے آسکتا ہے۔

پروفیسر اسٹیفن ہاکنگ کا کہنا ہےمجھے یقین ہے کہ زمین پر انسانی زندگی کو ایٹمی جنگ،دانستہ طورپربنائے جانے والے انجینئرڈ
وائرس یا اس جیسے دیگر خطرات کا اچانک سامنا ہوگا اورایسی بڑھتی ہوئی خطرے کی صورت حال میں زمین پر رہ جانے والی انسانی نسل کاکوئی مستقبل نہیں ہوگا ما سوائے اس کے وہ بھی خلاء میں سکونیت اختیار کر لے۔

واضح رہے کہ امریکا کی ایک نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس نےمریخ پر رہائشی بستی بنانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور اس سلسلے میں انسا ن کو مریخ پر بھیجنےکے لیے راکٹ کی تیاری شروع کردی ہے ۔

کمپنی ایسا راکٹ بنا رہی ہے، جو ایک ساتھ 100 افراد اور ان کا سامان سرخ سیارے تک لے جاسکے گا۔ منصوبے کا مقصد مریخ پر انسانی کالونی آباد کرنا ہے، مریخ تک پہنچنے کا یہ سفر 6 سے 9 ماہ میں طے ہوگا۔ راکٹ کی تیاری کا تخمینہ 7 ارب ڈالر لگایا گیا ہے اور اسے 2018 ءمیں لانچ کیا جائے گا ۔
تازہ ترین