• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا پانی روکا تو بھارت کو قیمت چکانی پڑیگی، سابق بھارتی وزیر

India Would Have To Pay Price If It Stopped Pakistani Water Ex Indian Minister
سابق بھارتی وزیر برائے آبی وسائل پروفیسر سیف الدین سوز نے مودی سرکار کو خبردار کیا ہے کہ پاکستان کا پانی روکا تو خود بھارت کو اس کی قیمت چکانی پڑے گی ۔

ان کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو توڑنے کی باتیں کرنے والے بھارتی عوام کے بھی دشمن ہیں،حکومت سیاست کی خاطر ملک کو داؤ پر لگا رہی ہے،مودی سرکار نے معاہدہ توڑا تو بھارت کو چھٹی کا دودھ یاد آ جائے گا۔

آبی وسائل کے سابق بھارتی وزیر پروفیسر سیف الدین سوز کا کہنا ہے کہ چین کے پاس ایسی ٹیکنالوجی ہے کہ وہ ہفتوں کے اندر دریائے برہم پترا کا رُخ موڑ سکتا ہے، ایسا ہوا تو پنجاب، نئی دہلی اور دیگر کئی ریاستوں میں اندھیرا چھا جائے گا۔
تازہ ترین