• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ کی فلم ’رئیس‘ روکنے کیلئے بھارتی انتہا پسندوں کی دھمکیاں

Indian Extremists Threaten To Stop Mahira Film Raees
پاکستانی فنکاروں کے خلاف بھارتی انتہا پسندوں کی مہم جاری ہے، بنگلور میں شفقت امانت علی کا کانسرٹ رکوانے کی کوشش کے بعد شاہ رخ اور ماہرہ خان کی فلم رئیس کی ریلیز روکنے کے لیے بھی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

فلموں کی ریلیز نہ روکے جانے کے لیے سلمان خان نے انتہا پسند راج ٹھاکرے سے رابطہ کرلیا۔

پاکستانی اداکار اور گلوکار مسلسل بھارتی انتہا پسندوں کے نشانے پر ہے،نفرت کا راگ الاپنے والوں کو محبت بھری کوئی آواز برداشت نہیں،کبھی پاکستانی اداکاروں سے ہندوستان چھوڑ دو کا مطالبہ کیا جارہا ہے تو کبھی پاکستانی گلوکاروں کو بھارت نہ آنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

ہندو انتہا پسندوں نے بنگلور میں شفقت امانت علی کی پرفارمنس روکنے کے لیے پولیس کو خط لکھ دیا، اس سے پہلے یہ انتہا پسند کئی بار پاکستانی غزل گائیک غلام علی کے کنسرٹ روک چکے ہیں۔

انتہا پسند تنظیم مہاراشٹر نونرمان سینا نےشاہ رخ کی پروڈکشن کمپنی کو فلم ’رئیس‘ ریلیز نہ کرنےکی بھی دھمکی دی ہے، فلم ’رئیس‘ میںپاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اداکاری کی ہے۔

انتہا پسندوں کی نفرت کی للکار کے جواب میں شاہ رخ اور کرن جوہر کے بعد دبنگ خان نے بھی پاکستانی اداکاروں کے حق میں آواز بلند کی ہے ۔

سلمان خان نے انتہاپسند ہندو تنظیم کے سربراہ راج ٹھاکرے کو ٹیلی فون کیا اور کہا کہ پاکستانی فنکاروںسے متعلق زیادہ طیش میں نہ آئیں، فواد خان اور ماہرہ خان کی فلموں کی ریلیز میں رکاوٹ نہ ڈالیں۔

سیف علی خان نے بھی کہا ہے کہ بھارت میں کام کرنے کی اجازت کسے دینی ہے کسے نہیں، یہ فیصلہ حکومت کا کام ہے۔ف
تازہ ترین