• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان:ننگرہار میں ڈرون حملہ، 21 افراد ہلاک

Drone Attack In Afghanistan Nangarhar Province 21 People Killed
افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار میں امریکی ڈرون حملے میں 21 افراد ہلاک اور 11زخمی ہوگئے ۔ننگرہار پولیس ترجمان کے مطابق ڈرون حملے میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا ۔

افغان حکام اور پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ حملے میں داعش کے ایک کمانڈر اور قاضی سمیت دہشت گرد اور عام شہری مارے گئے۔

علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون حملے میں صرف عام لوگ نشانہ بنے ہیں ۔
تازہ ترین