• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کا رائے ونڈ مارچ اُنکا جمہوری حق ہے، افتخار چوہدری

Imran Raiwind March Is Their Democratic Right Iftikhar Chaudhry
سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کا رائے ونڈ مارچ اُنکا آئینی اور جمہوری حق ہے ، حکومت کیوں گھبراہٹ کا شکار ہے۔

لاہور میں سینئر قانون دان حامد خان کی کتاب پاکستان کی عدالتی تاریخ کی تقریب رونمائی میں کہی ۔افتخار محمد چوہدری کا کہنا تھا کہ پر امن جلسے جلوس میں رکاوٹ ڈالنا درست نہیں، وکلاء تحریک کے بعد غیر آئنی اقدام کا راستہ بند ہوچکا ہے ،تاہم حکمرانی بہتر بنانا ہوگی۔

سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کا کہنا تھا کہ عدالتی اور حکومتی نظام فرسودہ اور بوسیدہ ہوچکا ہے ،،ہمیشہ وہی قوم ترقی کرتی ہے جو اپنی زبان اور کلچر کو اپناتی ہے، سنئیر قانون دان حامد خان کا کہنا تھا کہ انکی کتاب میں عدالتی تاریخ کے تمام واقعات موجود ہیں ۔
تازہ ترین