• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگور اڈہ سرحد کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

Angorada Border To Open Soon
جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے انگور اڈہ کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔سرحد کھوالنے کا فیصلہ پاکستان اور افغانستان کے حکام کے درمیان مذاکرات میں ہوا ۔

ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد طورخم پر پاکستان کی جانب سےگیٹ بنانے کے باعث پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی پید ہوگئی تھی اور 26 مئی کو جنوبی وزیرستان کی سرحد انگور اڈہ بند کر دی گئی تھی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انگور اڈہ کا بارڈر کھولنے کے لیے پاکستان اور افغانستان کے حکام کے درمیان مذاکرات ہوئے۔ جو کامیاب رہے ۔ مذاکرات میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ انگور اڈہ کی سرحد دوبارہ کھول دی جائے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ انگور اڈہ کا سرحدی راستہ 26 مئی سے بند تھا ۔
تازہ ترین