• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم لندن کیجانب سے بانی کیخلاف قرارداد کی مذمت

Mqm Condemned The Resolution Against The Founder Of London
ایم کیوایم لندن کے رہنماؤں نے کراچی سٹی کونسل میں بانی ایم کیو ایم کے خلاف قرارداد منظور کیے جانے کی مذمت کی ہے۔

ایم کیو ایم لندن کے رہنما واسع جلیل، مصطفیٰ عزیزآبادی ، قاسم علی رضا اور محمد اشفاق نے ایک بیان میں کہا کہ کئی رہنماوٴں نے حکومت کی غلط پالیسیوں پر تنقید کی لیکن ان کے خلاف کوئی طوفان کھڑا نہیں ہوا۔

عمران خان نے پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ کرایا اور نشریات بند کرائیں لیکن ان کے خلاف کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔ ایم کیوایم لندن کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کارکنوں پر مظالم کے خلاف آواز اٹھانے پر بانی متحدہ کے خلاف قرارداد لانا قابل مذمت ہے۔
تازہ ترین