• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: ساوتھ کیرولائنا کے اسکول میں فائرنگ 3 افراد زخمی

3 Injured In School After Shots Fired In South Carolina
امریکی ریاست ساوتھ کیرولائنا کے ایک اسکول میں فائرنگ سے 2 بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے،ملزم کوگرفتار کرلیاگیا۔

خبرایجنسی کے مطابق نوجوان نے ٹاون ویلی ایلیمنٹری اسکول میں گھس کر فائرنگ کی جس میں 2 بچے اور ایک ٹیچر زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 6 سال کے طالب علم کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اطلاع ملنے کے7منٹ بعد پولیس اسکول پہنچ گئی اور فائرنگ کرنےوالے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔

خبرایجنسی کے مطابق متاثرہ اسکول کےقریب سے حملہ آورکے والد کی لاش ملی ہے، پولیس کوشبہ ہے کہ ملزم نے اسکول میں حملے سے پہلے اپنے والد کوفائرنگ کرکے قتل کیا ہے۔
تازہ ترین