• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی سیریز: تین روزہ میچ، اسد شفیق کپتان متوقع

Asad Shafiq Expected To Lead In 3 Day Match In Dubai
ویسٹ انڈیز کے خلاف تین روزہ میچ کےلیے مڈل آرڈر بیٹسمین اسد شفیق کو پاکستان الیون کا کپتان مقرر کیا جارہا ہے، ٹیم میں احمد شہزاد،عدنان اکمل اور جیند خان بھی شامل ہوں گے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز سے پہلےمہمان ٹیم 7تا 9 اکتوبر شارجہ میں کھیلے گی ایک سہ روزہ میچ کےلیے پی سی بی پیٹرنز الیون کا اعلان ایک دو روز میں کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق اس میچ میں کپتانی کریں گے،اسکواڈ میں احمد شہزاد،عدنان اکمل،جنید خان سمیت فرسٹ کلاس کرکٹ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 13 اکتوبر سے شروع ہوگا۔
تازہ ترین