• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری میں رینجرز کیساتھ مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک

2 Criminals Killed In Lyari Rangers Encounter
کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز کے ساتھ مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک جبکہ مختلف کارروائیوں میں 8 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق لیاری کے علاقے سنگولین میں عزیر بلوچ گروپ کے خلاف آپریشن کیا گیا جس کے دوران ملزمان اور رینجرز کےدرمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

مقابلے میں دو گینگ وارکے کارندے ہلاک ہوگئے جن کی شناخت نعیم لاہوتی اور ذیشان گنٹھ کے نام سے ہوئی۔ نعیم لاہوتی 65 قتل ، اغوا برائے تاوان، بھتا خوری اور دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث تھا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ آپریشن میں گینگ وار کےملزم آفتاب راجو کو بھی گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
تازہ ترین