• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت : ایمبولینس دینے سے انکار پر لواحقین لاش تھیلے میں لے گئے

Ambulance Denied For Dead Body In India Family Moved The Body In Bags
بھارت میں انسانیت کی تذلیل کے پے درپے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں حکمرانی کرنے والی مودی سرکار کیلئے لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنا تو عام سی بات ہے لیکن اب اس حکومت میں لاشوں کی بے حرمتی کے بھی پے درپے واقعات سامنے آرہے ہیں اور بہار میں اسپتال کا ایمبولینس دینے سے انکارپر لواحقین لاش تھیلے میں ڈال کر گھر لے آئے ۔

بھارتی ریاست بہار کے شہر کٹیہار میں ایک 21سالہ نوجوان کی لاش کیلئے اسپتال نے ایمبولینس دینے سے انکار کردیا جس کے بعد لواحقین نے ایک تھیلے میں لاش ڈال کر 2کلو میٹر کا سفر طے کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چنٹو ساہ نامی نوجوان 14روز قبل گنگا میں ڈوب کر ہلا ک ہوگیا تھا جس کے بعد اتوار کے روز اس کی لاش نکالی گئی تھی ۔

لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال پہنچایا گیا تاہم 24گھنٹے لاش رکھنے کے بعد اسپتال انتظامیہ نے لاش دوسرے اسپتال منتقل کرنے کا کہا جبکہ لواحقین کو ایمبولینس بھی فراہم کرنے سے انکار کردیا۔
تازہ ترین