• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماسکو میں سالانہ انٹرنیشنل لائٹ فیسٹیول کا شاندار اختتام

International Light Festival In Moscow Ends
روس کے دارلحکومت ماسکو میں چھٹا سالانہ انٹرنیشنل سرکل آف لائٹ فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا ہے۔اس موقع پر کرائےلیٹسکوئی گریبونی میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں موسیقی کی دھنوں پر جگمگاتے فوارے، شاندار آتش بازی اور لائٹ پراجیکشن نے دیکھنے والوں کے دل موہ لئے۔

اس دلچسپ اور رنگا رنگ فیسٹیول کے دوران شہر کے تاریخی سینٹرز اور دیگر عمارتوں کو متحرک اور حرکت کرنے والی تصاویر سمیت خوبصورت رنگوں سے سجایا گیا۔

آرٹ اور لائٹ پراجیکشن سے سجے اس منفردمیلے میں جہاں رنگوں و روشنیوں کا امتراج نظر آیا وہیں،وڈیوز،لائٹ میپنگ،تھری ڈی ایفکٹس،لائٹ گرافٹی،ملٹی میڈیا پراجیکشن اور مختلف آرٹسٹوں کے برقی قمقموں سے جگمگاتے آرٹ ماڈلز نے شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔

واضح رہے اس فیسٹیول کے دوران دنیا کی سب سے بڑی لائٹ پراجیکشن کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا گیا۔
تازہ ترین