• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ کوالیفائر:پاکستان ویمن ہاکی ٹیم تھائی لینڈ پہنچ گئی

Asia Cup Pakistan Hockey Women Team Reached Thailand
ویمن ایشیا کپ کوالیفائر کیلئےپاکستان ویمن ہاکی ٹیم تھائی لینڈ پہنچ گئی ہے ۔ ایونٹ یکم سے 9اکتوبر تک بینکاک میں کھیلا جائے گا ۔

حنا کنول کی قیادت میں پاکستان ویمن ہاکی ٹیم آج صبح بینکاک پہنچی۔ویمن ہاکی ٹیم اے ایچ ایف کپ میں حصہ لے گی، جس کے افتتاحی روز پاکستان ویمن ہاکی ٹیم میزبان تھائی لینڈ سے مقابلہ کرے گی ۔

پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ محمد عثمان کا کہنا ہے کہ آج ہلکی پھلکی ٹریننگ ہوگی جبکہ کل بھرپور ٹریننگ سیشن ہوگا۔ تھائی لینڈ کے خلاف پہلا میچ بڑی اہمیت کا حامل ہے۔
تازہ ترین