بلوچستان بھر میں انسداد پولیو مہم آج چوتھے روز بھی جاری ہے۔ مہم کے دوران سو فیصد ہدف کے حصول کے لئے بھر پور کوشش کی جارہی ہے۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹرکوئٹہ کے ذرائع کے مطابق صوبے میں پولیو کے حوالے سے ہائی رسک علاقوں کوئٹہ،پشین اور قلعہ عبداللہ میں پولیو مہم کاآج چوتھا روزہے، جبکہ بلوچستان کےدیگر 26اضلاع میں مہم کا آج کیچ اپ ڈےہے۔
کیچ اپ ڈے میں پہلے3 دن رہ جانےوالےبچوںکو قطرے پلائے جارہے ہیں، پولیومہم کا اب تک مجموعی طور پرتقریباً 90فیصدہدف حاصل کرلیاگیا۔
مہم میں 24لاکھ سےزائد بچوں کو پولیو سے بچاؤکےقطرےپلانےکاہدف مقررہے۔