• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
World Heart Day Celebrate Today
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی دن برائے قلب ’لائٹ یور ہارٹ ، ایم پاور یور لائف‘ کے موضوع سے منایاجارہا ہے ۔

یہ دن منانے کا مقصد عوام میں دل کی اہمیت ، اس کو درپیش خطرات اور مناسب علاج کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے ۔

ادارہ برائے عالمی صحت کےاعدادو شمار بتاتے ہیں کہ دنیا میں ہر برس امرض قلب سے ایک کروڑ 75 لاکھ افراد زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔ جبکہ پاکستان میں ہر سال ایک لاکھ سے زیاہ افراد دل کے امراض سے جاں بحق ہو جاتے ہیں ۔

ماہرین کے مطابق احتیاط اور آگاہی نہ ہونے سے دل کی بیماریوں میں اضافہ ہورہا ہے۔
تازہ ترین