• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپورـ:مسافربس کو حادثہ،2 افراد جاں بحق

Passenger Bus Accident Two Killed
بہاولپور میں مسافر بس تیز رفتاری کے باعث اُلٹ گئی ۔ حادثے میں 7 سالہ بچے سمیت 2 افراد جاں بحق اور10افراد زخمی ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق اڈا شیخ واہن کے قریب تیز رفتار مسافر بس الٹنے سے 12مسافر زخمی ہوئے، زخمیوں کو کو ٹی ایچ کیو اسپتال خیر پور ٹامیوالی منتقل کیا گیا، جہاں بچے سمیت 2افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےجاں بحق ہوگئےجبکہ باقی10 زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے ۔

مسافر بس ہارون آباد سے بہاولپور آرہی تھی ،حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔
تازہ ترین