• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Us First Lady Michelle Obama Lashes Donald Trump
سابق امریکی مس یونیورس کو برے القاب سے پکارنے پر امریکی خاتون اول مشیل اوباما ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں،کہتی ہیں کیاخواتین کےخلاف غیر اخلاقی بیانات دینے والاصدر بنے گا؟

امریکی شہر فلاڈیلفیا میں ہیلری کلنٹن کی صدارتی مہم کے دوران خاتون اول مشیل اوباما نے سابق امریکی مس یونیورس الیشیا ماچاڈو کو برے القاب سے پکارنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کو کھری کھری سنائیں،صاف کہہ دیا وائٹ ہاؤس کو بالغ ذہن کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کا نام لئےبغیر ان کے کردار اور شخصیت پر خوب تیر برسائے۔انہوں نے کہا کہ اگر امیدوار دھمکیاں دیتا ہو،صدارتی ٹرائل کے دوران جھوٹ بولے اور یہ سمجھے کہ ٹیکس نہ دے کر وہ اسمارٹ بن جائے گا ،تو حقیقت میں وہ کیسا امیدوار ہو گا،اس قسم کا انسان صدر بنے گا؟

جلسے کے دوران مشیل اوباما نے ہیلری کلنٹن کی تعریفوں کےپل باندھتے ہوئے انہیں ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں مضبوط شخصیت قرار دیا ۔
تازہ ترین