• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت فائرنگ کی، خواجہ آصف

Indian Firing Ploted Khawaja Asif
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بلا اشتعال فائرنگ کی ، جس کا مقصداپنے عوام اور میڈیا کو مطمئن کرنا تھا۔ آئندہ سیز فائر لائن کی خلاف ورزی کی گئی تو پاک فوج بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

بھارتی اشتعال انگیز فائرنگ پر پاکستانی وزیردفاع نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے راتچھوٹے ہتھیاروں سے ایل او سی پر فائرنگ کی۔بھنبھر سمیت ایل او سی کے 3 سیکٹرز پر فائرنگ کی گئی جس سے 2 فوجی شہید اور 9 زخمی ہوئے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا مقصد اپنے عوام اور میڈیا کو مطمئن کرنا تھا، جن ہتھیاروں سے بھارت نے حملہ کیا پاک فوج نے ویسے ہی ہتھیاروں سے جواب دیا۔

وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ابھی یہ علم نہیں کہ بھارت کو کتنا جانی نقصان ہوا ہے، پاکستانی فوج نے بھارتی فوج کو بھرپور جواب دیا ۔
تازہ ترین