• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Pm Calls Federal Cabinet Meeting Tomorrow
وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل کو طلب کرلیا گیاہے ،وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور پاکستان کو دھمکیوں کے معاملے پر تفصیلی غور ہوگا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل جمعے کو طلب کرلیا گیاہے، جس میں وزارت خارجہ اور دفاعی حکام کی جانب سے خطے کی سلامتی صورت حال پربریفنگ متوقع ہے۔وزیراعظم دورہ اقوام متحدہ اور اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا معاملہ اٹھانےکے بارے میں آگاہ کریں گے۔

ذرائع کا کہناہےکہ کابینہ کے سرکاری ایجنڈے کے علاوہ بھارت کے جارحانہ رویے کا معاملہ عالمی فورمز پر اٹھانے سے متعلق اقدامات کا بھی جائزہ لیاجائےگا۔
تازہ ترین