• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آن لائن شاپنگ فیسٹیول انتہائی کامیاب، سامان کی ہاتھوں ہاتھ فروخت جاری

Nline Shopping Festival Success The Equipment Sold
جنگ، جیو اور گوگل کی جانب سے پچھلے دو دنوں سے جاری پاکستان کا سب سے بڑا آن لائن شاپنگ فیسٹیول انتہائی کامیابی سے جاری ہے ۔فیسٹیول کی عوام میں پذیرائی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ دوسرے ہی روز تمام سامان ہاتھوں ہاتھ خرید لیا گیاجبکہ جمعہ کو فیسٹیول کا تیسرا اور آخری دن ہے۔

فیسٹیول میں تما م ٹاپ برانڈز نے معیاری مصنوعات فروخت کے لئے پیش کیں۔مجموعی طور پر 500سے زائد برانڈز کی بےشمارمصنوعات ،2ہزار سے زائد ڈیلز اور 12 سو سےزائد تحائف فیسٹیول کا حصہ ہیں۔ ان مصنوعات پر 70فیصد سے زائد تک ڈسکاؤنٹ دیا جارہا ہے۔

فیسٹیول سے ناصرف عوامی سطح پر پذیرائی کا سبب بنا ہے اور عوام نے اس میں بے انتہا دلچسپی لی ہے بلکہ فیسٹیول سے ملکی معیشت پر بھی انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں جبکہ فیسٹیول روزگار بڑھانے کا بھی بڑا سبب بنا ہے۔

جنگ سے گفتگو کے دوران بعض برانڈز مالکان کا کہنا تھا کہ ’’فیسٹیول کے سبب بڑے پیمانے پرسرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے‘‘

اس کے ساتھ ساتھ ہی کاروبار سے وابستہ افراد میں بھی فیسٹیول کے حوالے سے جوش و خروش پایا جاتا ہے۔

فیسٹیول میں شریک تاجروں کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے، ان کے کام میں ’’حرکت‘‘ آئی ہے اور مثل مشہور ہے کہ حرکت میں برکت ہے۔۔۔‘‘
تازہ ترین