• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر کو دھمکی آمیز کال

Pakistan High Commissioner In India Receives Threatening Calls
بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو دھمکی آمیز کال موصول ہوئی ہے، اس معاملے پر پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط نے بھارتی وزارت خارجہ سے رابطہ کرلیا ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالباسط کو دھمکی دی گئی کہ وہ اپنی فیملی اور اسٹاف کےساتھ جلد بھارت چھوڑ دیں، پاکستانی ہائی کمشنر اور اسٹاف کا تخفظ بھارت کی ذمہ داری ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر معاملہ بھارتی وزارت خارجہ کے نوٹس میں لے آئے، انہوں نے دھمکی آمیز ٹیلی فون نمبرز بھارتی وزارت خارجہ کو دے دیئے۔
تازہ ترین