• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پراپیگنڈے کے باعث بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان

Negative Trend In Indian Stock Market Due To The Propaganda
بھارت کے پاکستان مخالف پراپیگنڈے کا خود اس کو نقصان ہوا ہے، اس صورت حال پر بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان سامنے آیا ہے۔

بھارت کی لائن آف کنٹرول پر کراس باڈر فائرنگ کے بعد بمبئی اسٹاک ایکسچینج کے سینسیکس انڈیکس 540پوائنٹس گرگیا، کاروبار کےدوران سینسیکس27ہزار753 پرریکارڈ کیا گیا۔

بمبئی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغازخام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کے سبب مثبت ہوا، تاہم بھارت کی کراس باڈر فائرنگ کی خبروں پر مارکیٹ کا رجحان تبدیل ہوا۔

کاروبار کے اختتام پر سینسیکس 465 کمی سے 27827 پر بند ہوا،یہ گذشتہ تین ماہ کے دوران سینسیکس کی کسی ایک کاروباری دن میں سب سے بڑی تنزلی تھی۔
تازہ ترین