• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اورویسٹ انڈیز پہلا ون ڈے کل شارجہ میں کھیلیں گے

Pakistan Vs West Indies First Odi On Friday
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز کل سے شارجہ میں ہوگا، پاکستان ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے۔

ٹی ٹوئنٹی سریز میں پاکستان نے میدان مار لیا، عالمی چیمپئن کو سیریز میں کلین سوئپ کیا،دونوں ٹیمیں اب تین ون ڈے میچز کی سیریز میں آمنے سامنے ہوںگی ۔

نئے قائداور 7نئے کھلاڑیوں کے ساتھ ویسٹ انڈیز کی ٹیم سیریز جیتنے کے لیے پر عزم ہے، دوسری جانب اظہر علی کی قیادت میں ٹیم پاکستان کا بڑا امتحان ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 127 ایک روزہ میچز کھیلے گئے،جن میں پاکستان نے 55 میں کامیابی حاصل کی اور 69 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا، تین میچز ٹائی ہوئے۔

سیریز کا پہلا ون ڈے کل شارجہ میں پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے کھیلا جائے گا۔
تازہ ترین