• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دل کے 80فیصد امراض سے بچا جاسکتا ہے ،طبی ماہرین

Eighty Per Cent Of Heart Diseases Can Be Avoided Experts
دنیا کے دیگر شہروں کی طرح لاہور میں بھی عالمی ہارٹ ڈے منایا گیا،طبی ماہرین کا کہناتھاکہ تمباکو نوشی سے پرہیز اور روزانہ آدھا گھنٹہ ورزش کرکے دل کے 80فیصد امراض سے بچا جاسکتا ہے۔

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں عالمی ہارٹ ڈے پر واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈاکٹروں اور نرسوں نے بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر انسٹی ٹیوٹ میں خصوصی سیمینار بھی ہوا، انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر ندیم حیات کا کہنا تھا کہ دل کے 80 فیصد امراض سے بچا جا سکتا ہے،تمباکو نوشی سے پرہیز اورروزانہ نصف گھنٹہ ورزش ضرور کریں، صحت مند خوراک کھائیں۔
تازہ ترین