• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی سعودی عرب کا دیو قامت پورٹریٹ تیار ،تصاویر کا نیا ریکارڈ قائم

Founder Of Saudi Arabia Largest Portrait Prepared New Record Established Of Photographs
سعودی وزارت تعلیم نے جدہ میں قائم شاہ سعود الفیصل اسکول میں شاہ عبدالعزیز مرحوم کا دیو قامت پورٹریٹ تیار کرکے ان کی تصاویر کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

العربیہ کے مطابق شاہ عبدالعزیز آل سعود کا پورٹریٹ سعودی عرب کے 86ویں قومی دن کے موقع پر تیار کیا گیا۔ دیو قامت پورٹریٹ کی نمائش کے موقع پرمحکمہ تعلیم ،سینئر سیکیورٹی حکام اور عام شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

یہ پورٹریٹ سعودی آرٹسٹ محمد العسیری نے نہایت محنت اور عرق ریزی سے تیار کیا ہے۔ 216 مربع میٹر پرپھیلی یہ تصویر کسی سابق سربراہ مملکت کی اب تک کی سب سے بڑی تصویر ہے۔

پورٹریٹ کی تیاری میں کچی دھات الیکینوز کا استعمال کیاگیا۔ مسلسل چالیس روز تک تیاری کے عمل میں تصویرمیں الیکرولین رنگ استعمال کیے گئے۔ اب اسے دنیا کی سب سے بڑی پورٹریٹ کے طور پر گیینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
تازہ ترین