• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آڈیٹر جنرل نےآڈٹ رپورٹ سینٹ میں پیش کر دی

Auditor General Present Report In Senate
آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے آڈٹ رپورٹ سال 2014/15 کی سینٹ میں پیش کر دی ہیں۔وزارت دفاع سے متعلق سال 2014/15 کی رپورٹ کے کلیدی نتائج میں کہا گیا ہے کہ 62 ارب روپے کی زائد ادائیگیوں کے 88 کیسز سامنے آئے۔

16 ارب روپے کے غیر مجاز اخراجات کے 32 کیسز سامنے آئے، ریاست کو 5 ارب روپے کے نقصان کے 27 کیسز سامنے آئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 2 ارب روپے کے کنٹریکٹ کی بدانتظامی کے 17 کیسز اور ایک ارب روپے کے ریکارڈ پیش نہ کرنے کے 6 کیسز بھی سامنے آئے ہیں۔
تازہ ترین