• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں محرم الحرام کے تحت دفعہ 144 نافذ

Section 144 Inpose In Peshawar During Muharram
پشاور میں محرم الحرام کے پیش نظر شہر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، جس کے تحت ماتمی جلوسوں کے راستوں میں چھتوں پر لوگوں کے کھڑے ہونے اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پاپندی عائد کر دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض محسود کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق محرم الحرام کے پیش نظر شہر میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، جس کے تحت یکم سے 10 محرم تک ماتمی جلوسوں کے راستوں میں چھتوں پر کھڑے ہونے پا پندی ہوگی۔

افغان مہاجرین کاشہر اور کینٹ کی حدود میں داخلہ ممنوع ہوگا۔ 8 سے 10 محرم تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پاپندی ہوگی، جبکہ ایک ماہ تک گاڑیوں میں کالے شیشے، نماز جمعہ اور اذان کے سوا لاوڈ سپیکر کا استعمال بھی ممنوع ہوگا۔

اعلامیہ کے مطابق ایک ماہ تک اسلحہ کی نمائ، وال چاکنگ اور قابل اعتراض مواد کی اشاعت پر بھی پاپندی ہوگی۔ اعلامیہ کے مطابق 8 محرم سے 10 محرم تک اسلحہ ساز فیکٹریاں اوراسلحہ ڈیلرز کی دکانیں بھی بند رہیں گی۔
تازہ ترین