میرپورخاص کے علاقے لیاقت ٹاؤن میں بیت المال کےسوئیٹ ہوم میں آگ لگ گئی۔نتیجے میں 5بچےجھلس کرجاں بحق ہوگئےہیں۔
ڈسٹرکٹ آفیسربیت المال محمدعامر کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کےباعث لگی ہے۔ سوئیٹ ہوم میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
کمشنرجاویدعالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ آگ سے5بچےجھلس کرجاں بحق ہوگئے ہیں، جبکہ 6 بچے زخمی ہیں جنہیں فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
کمشنر نے مزید کہا کہ بیت المال کےڈسٹرکٹ آفیسراورملازمہ کوحراست میں لےلیا گیا ہے۔بیت المال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی۔