• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی کیرولائنا میں طوفانی بارشیں، حادثات میں متعدد افراد زخمی

North Carolina Rain Many People Affected In Different Incidents
امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں طوفانی بارش کے بعد سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں،جبکہ حادثات میں کئی افرادزخمی بھی ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کیرولائنا کے مختلف مقامات پر 10 انچ سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئیاورکئی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔

ریسکیو اداروں کی جانب سے گھروں میں پھنسے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے،جبکہ ریاست میں مزید طوفانی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
تازہ ترین