• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائن آف کنٹرول کی صورتحال سے آگاہ ہیں، جان کربی

We Know The Situation Of Loc Says John Kurbi
امریکا نےبھی بھارت کےسرجیکل اسٹرائیک کےدعوے کو تسلیم کرنے سے گریز کردیا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ جان کیری اور بھارتی وزیردفاع میں27 ستمبر کو رابطہ ہوا تھا۔

جان کربی کا کہنا تھا کہ کیری نےبھارت کوخبردارکیاتھاکہ کشیدگی میں اضافہ نہ کیاجائے۔لائن آف کنٹرول کی صورتحال سےمکمل طور پر آگاہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی اور بھارتی ا فوج آپس میں رابطےمیں ہیںاورکشیدگی کم کرنے کے لیے روابط ضروری بھی ہیں۔خطے کودہشتگردی سےلاحق خطرے پرتشویش ہے۔

ترجمان محکمہ خارجہ کہتے ہیں کہ دہشتگرد گروہوں کےخلاف کارروائی پرزوردیتےرہیں گےاور انھی خطرات پر ہماری مستقل توجہ مرکوزہے۔
تازہ ترین