• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: مختلف قیمتوں پر دودھ کی فروخت ،شہری پریشان

Peshawar Different Prices For Milk Citizens Upset
پشاورمیں دودھ کی مختلف قیمتوں نے شہریوں نے پریشان کردیا ہے، بیشتر مقامات پر دودھ سرکاری نرخوں سےزیادہ پر فروخت ہورہا ہے، لیکن بعض مقامات دودھ اور دہی سرکاری ریٹ سے بھی دس روپے کم پر فروخت کیا جارہا ہے۔

آخر یہ معاملہ کیا ہے؟ پشاورمیں یوں تو فی کلو گرام دودھ کے سرکاری نرخ 70 روپے اور دہی کاریٹ 85 روپےہے، لیکن بیشتر دکانوں پر دودھ 100 جبکہ دہی 110 روپے فی کلو گرام فروخت کیا جا رہا ہے۔

زائد قیمت کے ساتھ ہی سرکلر روڈ، کاکشال اور چند دیگر علاقوں میں دودھ 60 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہورہا ہے، جو پنجاب سے آتا ہے۔

سرکاری ریٹ سے بھی10 روپے کم فروخت پرایک طرف شہری حیران ہیں تو دوسری جانب ضلعی انتظامیہ بھی حرکت میں آ گئی ہے۔

اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر پشاورشاہد محمود نے کہا ہے کہ سیمپل لے رہے ہیں کہ پتہ چل سکے کے دودھ اصلی بھی ہے یا مصنوعی طریقہ سے بنایاگیا ہے۔

شہری کہتے ہیں کہ اگر 60 روپے بکنے والا دودھ مضر صحت ہے تو اس پر پابندی لگنی چاہئے جبکہ حکومت کو خالص دودھ اور دہی کی سرکاری ریٹ پر فروخت یقینی بنانے کےلئےبھی عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین