• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے میلی نظر سے دیکھا تو آنکھیں نکال لینگے ،شہباز

Indias Dirty Eyes To Take Out Shahbaz Sharif
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا تو اسکی آنکھیں نکال کر پاؤں میں روند ڈالیں گے۔

ایوان وزیر اعلیٰ ماڈل ٹاؤن میں کشمیر کانفرنس کا اہتمام کیا گیا، اپنے خطاب میں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ کشمیر کے مسئلے پر مغربی ملکوں کی زبان کو تالے لگے ہوئے ہیں، مودی کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہیں، وہ پاکستان پر حملے کی غلطی نہیں کرسکتے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ جلسے کرنے والے ہمارے ساتھ جلسے کریں، نواز شریف قوم کو اکٹھا کررہے ہیں ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے کوئی سرجیکل سٹرائیک نہیں ہوئی، اگر ہوتی تو اسے جواب مل گیا ہوتا۔
تازہ ترین