• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت : مردہ شخص کو دوبارہ زندہ کرنے کی ناکام مگر دلچسپ کوشش

India Interesting Attempt To Revive Dead
ویب ڈیسک...بھارت میں ایک آدمی سانپ کے کاٹنے کی وجہ سے موت کے منہ میں چلا گیالیکن اس کے اہل خانہ نے اسے دوبارہ زندہ کرنے کے لئےجادو کا سہارا لے لیا اور ایک سپیرے تک جا پہنچے ۔

سپیرے نے لواحقین کے سامنے دعویٰ کیا کہ وہ مردے کو زندہ کرسکتا ہے۔گھر والے سپیرے کی باتوں میں آگئے مگر سپیرے کا ڈرامہ ناکام ہو گیا۔

واقعہ بنگلور کے علاقے خاناپور میں پیش آیا جب مبینہ طور پر ایک شخص اپنے گھر کے قریب ترپال کے ساتھ ٹریکٹر ڈھکنے گیا تو اسی دوران اسے سانپ نے ڈس لیا جسے اس نے محض یہ سوچ کر اسے نظر انداز کردیا کہ شاید کسی معمولی کیڑے نے اس کاٹ لیا ہے ۔

اس دوران وہ معمو ل کے کام بھی کرتا رہا۔رات کو کھانا کھایا اور سو گیا ۔ دو بجے شب اسے درد اورقے آنا شروع ہو گئی۔اسے فوری اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی مر گیا ۔ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا اور پوسٹ مارٹم کی ہدایت کی۔

اچانک موت سے گھر والے حیران تھے ، انہیں موت قبول نہ ہوئی تو جادو کے زور پر اسے دوبارہ زندہ کرنے کےلئے ایک سپیرےسے رابطہ کیا۔ سپیرےنےاصرار کیا کہ اگر اس کی لاش کو ایک گھنٹہ نمک میں رکھا جائے تو یہ دوبارہ زندہ ہو جائے گا۔

لواحقین نے سپیرے کی بات مانتے ہوئے بھاری رقم خرچ کرکے نمک کے ایک ڈھیر میں لاش کو ایک گھنٹے تک کے لئے رکھ دیامگر نمک کا ڈرامہ جب کامیاب نہ ہواتو پھر پولیس کو مداخلت کرنی پڑی اور پوسٹ مارٹم کرایا گیا۔
تازہ ترین