• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران اپنی فلم چلاکر قوم کی توجہ بٹانا چاہتےہیں،زعیم قادری

Not In Imran Circus Government Focus On Defense Zaeem Qadri
ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری نے کہا ہے کہ حکومت کی توجہ ملکی دفاع اور بھارتی اشتعال انگیزی پر ہے ، عمران خان اپنی فلم چلاکر توجہ بٹانا چاہتےہیں ،رائیونڈ میں سیاسی سرکس کو بھرپور سیکورٹی اور سہولیات دے رہےہیں ۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں زعیم قادری نےتحریک انصاف کے سربراہ کو مخاطب کرتے ہوئےکہا کہ آئیں مل کر بارڈر پر چلیں،دھرنا دیں اور بھارت کو پیغام دیں کہ قوم یکسو ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضرب عضب کی کامیابی کے بعد ’را‘ اور افغان ایجنسی’این ڈی ایس‘ پاکستان میں دہشت گردی پھیلا رہی ہیں ،آج بھی دہشت گردی کےخطرات ہیں،سیکیورٹی خدشات تحریری طور پر عمران خان کو پیش کر دیے ہیں ۔

ترجمان پنجاب حکومت نے بتایا کہ 3 حصاروں کی سیکورٹی جلسے کو دی جائیگی،7ہزار سے زائد اہلکار تعینات کئے ہیںجبکہ 200 پولیس گاڑیاں مختص کی ہیں،جیمرز،سی سی ٹی وی کیمرےاورواک تھروگیٹس بھی لگائےہیں۔

ان کا مزید کہناتھاکہ حکومت ملکی سالمیت اور ایل او سی کے معاملات پر توجہ مرکوز کیےہوئےہے،قوم کا عزم ہے کہ بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جائے،سیاست ہوتی رہے گی ، معروضی حالات میں ملکی حفاظت کرنی ہے،ایسے موقع پر سیاست چمکانا عمران خان کیلئے زہر قاتل ہے۔

زعیم قادری نے کہا کہ عمران خان کیوں اس قوم پر رحم نہیں کرتے ،چند ہزار لوگ قوم کے نمائندے نہیں ہوتے ،ان کے رائیونڈ کے سرکس میں شیخ رشیدکےریچھ ڈانس کےعلاوہ نئی بات نہیں ہوگی۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام سرمایہ کاری کیلئے زہر قاتل ہے ،اسلام آباد کےدھرنےنےمعیشت کوساڑھے5ارب روپےکا نقصان پہنچایا،آج ہونےوالے نقصان کا تخمینہ 10 ارب روپے سے زائد ہے ،خیبرپختونخوا میں احتساب کے نظام نےان کےنعروں کی قلعی کھول دی، 28 مقدمات میںصوبے کے وزیراعلیٰ کا نام ہے۔

زعیم قادری نے مزید کہا کہ قوم بھارتی شرانگیزی پر مغموم اور پُرعزم ہے،پاک فوج کے شہید جوانوں کو سلام عقیدت پیش کرتےہیں،وزیراعلیٰ پنجاب شہداکی نمازجنازہ میں شرکت کیلئےجارہےہیں۔
تازہ ترین